12 فروری 2014 - 20:30
یورپی اور امریکی باہمی معاہدوں میں تعطل

یورپی پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اہم معاہدوں پر عمل درآمد روک دیا جائے۔

ابنا: یورپی پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اہم معاہدوں پر عمل درآمد روک دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق یورپی پارلمینٹ کے ایک کمیشن نے امریکہ کی جاسوسی کی کاروائيوں کے مقابلے میں یورپی یونین کے رکن ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اہم معاہدوں پر عمل درآمد روک دیا جائے۔ یورپی پارلیمنٹ میں شہری آزادیوں کےکمیشن کے رکن کلوڈ موارس نے تجویز پیش کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ سیف ہاربر کے معاہدے کو معطل کردیا جائے۔ اس معاہدے کی رو سے امریکی کمپنیوں کو اجازت دی گئي تھی کہ وہ یورپی شہریوں کے کوائف جمع کرسکتی ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ کے اس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مارک سویفٹ معاہدے پر عمل درآمد کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جس کے تحت امریکہ کو یورپی بینکوں کا ڈاٹا مل جاتا ہے۔ امریکہ نے اپنی عالمگیر جاسوسی کی کاروائیوں میں اپنے یورپی دوستوں بھی نہیں بخشا ہے جس پر یورپی ممالک کافی برہم دکھائي دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲